qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ونڈوز-11 بازار میں آنے سے پہلے ہی ہیکنگ کا شکار۔

وینڈوز- 11 اپنی ریلیز سے پہلے ہی وائرس اور ہیکنگ کا شکار ہو گئی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، ابھی مائیکرو سافٹ کا اگلا آپریٹنگ سسٹم وینڈوز -11 بازار میں آیا ہی نہیں کہ ہیکروں کے ہتھے چڑھ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ ہیکروں نے مائیکرو سافٹ کے اگلے آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز- 11‘ کو ریلیز سے پہلے ہی اپنا شکار بنا کر طرح طرح کے وائرسوں میں مبتلا کردیا ہے۔

انٹرنیٹ سکیورٹی فرم ’’کیسپرسکی‘‘ نے اس حوالے سے ایک وارننگ بھی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ سافٹ ویئر مفت میں فراہم کرنے والی مختلف ویب سائٹس پر وینڈوز- 11 کی انسٹالیشن فائلز موجود ہیں جنہیں نئی وینڈوز انسٹال کرنے کے علاوہ موجودہ وینڈوز کو اپ گریڈ کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔کیسپرسکی کے مطابق، یہ تمام انسٹالیشن فائلز مشکوک ہیں مگر ان میں سے ایک خاص فائل، جو 86307_windows 11 build 21996.1 x64 + activator.exe کے نام سے ہے اور جس کا سائز 1.75 گیگابائٹس ہے، کئی طرح کے وائرسوں سے آلودہ ہے۔

بظاہر ونڈوز- 11 محسوس ہونے والی اس فائل کے انسٹال ہوتے ہی صارف کا کمپیوٹر سست پڑ جاتا ہے اور اسکرین پر درجنوں اشتہارات کی بھرمار ہوجاتی ہے۔یہی نہیں بلکہ جعلی ونڈوز- 11 کے بعض ورژنز میں صارف کے کمپیوٹر کی جاسوسی کرنے والے سافٹ ویئر “اسپائی ویئر” اور ’کی لاگرز‘ تک موجود ہیں جن کے ذریعے نامعلوم ہیکرز یہاں تک جان سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر کون کونسے بٹن کب اور کس ترتیب سے دبائے۔ان ہی معلومات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی ہیکر آپ کے ای میل پاس ورڈ سے لے کر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات تک، تقریباً ہر چیز سے واقف ہو کر آپ کو ناقابلِ تلافی نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔(بشکریہ گلوبل نیوز)

Related posts

فرقہ وارانہ کارڈ کھیلنے کی تیاری۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

بوسنیا کے قصائی کی عمر قید کی سزا برقرار۔

qaumikhabrein

گورکھناتھ مندر کے نزدیک رہنے والے مسلمانوں سے زبردستی گھر خالی کرائے جارہے ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment