qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کووڈ 19 چینی تجربہ گاہ سے نکلا یہ کہنا فی الحال ممکن نہیں۔ عالمی صحت تنظیم۔

عالمی صحت تنظیم ڈبلو ایچ او کےسربراہ ٹریڈوس ایڈ ہانام گیبریسس کا کہنا ہیکہ یہ دعویٰ کرنے کے لئے ابھی اور مطالعہ کی ضرورت ہیکہ کووڈ نائنٹین کا وائرس چین کی ایک تجربہ گاہ سے نکلا۔گیبریسس نے کہا ہیکہ چینی تجربہ گاہ والی تھیوری کے سچ ہونے کا امکان سب سے کم ہے اور بغیر گہرے مطالعہ کے اس بارے میں کچھ بھی کہنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ دوسری طرف امریکہ سمیت کئی ممالک صحت ادارے کو مناسب جانکاری نہیں دینے کے لئے چین کی نکتہ چینی کررہے ہیں۔ چین ہمیشہ سے وائرس اپنی تجربہ گاہ سے نکلنے کے الزام کی تردید کرتا رہا ہے۔

عالمی صحت ادارے کے ماہرین کی ٹیم نے چینی شہر ووہان کا دورہ کیا تھا۔ ووہان شہر میں ہی کورونا کا پہلا کیس ملنے کی تصدیق ہوئی تھی۔۔ عالمی صحت ادارے کی ٹیم نے دورے کے بعد جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہیکہ چین میں ماہرین کی ٹیم کو ضروری ڈاٹا نہیں مل سکا۔ ٹیم کے ماہرین کا کہنا ہیکہ اس بات کا امکان زیادہ ہیکہ یہ وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں آیا۔ عالمی صحت ادارے کے سربراہ نے چینی تجربہ گاہ والی تھیوری کو یکسر مسترد نہیں کیا ہے لیکن کہا ہیکہ اس بارے میں گہرائی سے جانچ کی ضرورت ہے۔

Related posts

بیشتر فلسطینی محمود عباس کے استعفے کا خواہاں

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں اردو ایجوکیشن ایکسپو جاری

qaumikhabrein

اسرائیل سے دوستی نہ کرنا شامی صدر کو مہنگا پڑا

qaumikhabrein

Leave a Comment