qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

16 سالہ فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے ہلاک کرڈالا۔

مقتول راشد ابو ارہ کے رشتےدار مردہ گھر میں۔ تصیر بشکریہ اے ایف پی

اس بیچ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے سولہ سالہ فلسطینی لڑکے کو گولیاں مار کر ہلاک کرڈالا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق راشد ابو ارہ کو شمالی نبلوس کے طوباس میں ہلاک کیا گیا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے چشم دید کے حوالے سے بتایا ہیکہ اسرئیلی فوجیوں نے بدھ کی صبح طوباس پر دھاوا بولا۔ اس درمیان مقامی افراد سے اسکی جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائءیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ابو ارہ ہلاک ہو گیا۔ اسکی گردن اور سینے پر گولیوں لگیں۔ اسکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Related posts

امروہا میں جشن ولادت امام زین العابدین

qaumikhabrein

یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا۔۔۔ نعیم نقوی

qaumikhabrein

لیک سے ہٹ کر چل رہی ہیں امروہا کی رخشندہ نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment