qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

37 ڈالر کا کھانا کھایا۔ ویٹر کو ٹپ دی 16000 ڈالر۔

نیو ہیمپ شائر میں واقع ‘سٹمبل اِن بار اینڈ گرل’ نامی ریسٹورینٹ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا جب یہاں آنے والے ایک عام گاہک نے ٹپ کے طور پر ویٹرز کو غیر معمولی رقم دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسٹورینٹ میں آنے والے اس آدمی نے کھانا آرڈر کیا جس کا بل 37 ڈالر بنا، اس شخص نے کھانا ختم کیا اور بل کا مطالبہ کردیا، بل لانے والے ویٹر نے اسے بل تھمایا تاکہ وہ پیسے دے سکے، اس شخص نے رقم دیتے وقت تین بار یہ جملا کہا کہ ‘یہ سب کسی ایک پر خرچ مت کرنا.

ریسٹورینٹ کے بل کی کاپی

ریسٹورینٹ کی مالکن مائیک کے مطابق ویٹر نے یہ سنتے ہی رقم پر نظر ڈالی جس کے بعد ہر کسی کے ہوش اڑ گئے کیونکہ اس شخص نے 16000 ڈالر ٹِپ ادا کی تھی۔مائیک نے سوالیہ انداز میں اس شخص کی جانب دیکھا تو اس نے کہا کہ آپ لوگ بہت محنت کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں آپ اسے رکھیں۔

مالکن کے مطابق انہیں لگا یہ نادانی میں کیا ہوگا لیکن مینیجر نے اس شخص سے بات کی تو پتا چلا اس نے خود یہ ٹپ دی۔گاہک نے مینیجر سے درخواست کی کہ اس کا نام پوشیدہ رکھا جائے۔(بشکریہ گلوبل نیوز92)


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related posts

بلڈوزر کی سیاست یا۔۔۔۔؟ سراج نقوی

qaumikhabrein

مسلمانوں کے قتل سے جڑا ہے اپریل فول کا قصہ

qaumikhabrein

 اب کیا مٹن سے بھی لوگوں کے جذبات مجروح ہونے لگے ہیں۔؟

qaumikhabrein

Leave a Comment