qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

افغانستان۔ خواتین وہی کام کریںگی جو مرد نہیں کرسکتے۔

طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد خواتین ملازمین کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ وہ سکیورٹی حالات بہتر ہونے تک گھروں پر رہیں، تاہم اب افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیے گئے نئے اعلان کے مطابق کابل میں صرف ایسی خواتین کو کام پر آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے کام مرد متبادل کے طور پر نہیں کرسکتے۔امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی ایک رپورٹ کے مطابق، کابل کے قائم مقام میئر حمداللہ نعمانی نے حال ہی میں اعلان کیا کہ کابل میں خواتین کو صرف ایسے کاموں پر جانے کی اجازت دی گئی ہے کو کام مرد حضرات نہیں کرسکتے۔

قائم مقام میئر حمد اللہ نعمانی کے مطابق، پھر ہماری جانب سے ایسی خواتین کو کام کرنے کی اجازت دی گئی جن کی ہمیں ضرورت تھی، میرا مطلب ہے کہ وہ کام جو مرد نہیں کرسکتے یا جو کام مردوں کے نہیں مثال کے طور پر بازاروں میں خواتین کے عوامی بیت الخلاء کی صفائی وغیرہ ۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینیئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نے کہا تھا کہ افغان خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور اگر اس حوالے سے باضابطہ عمل درآمد ہوتا ہے تو خواتین کو سرکاری اداروں، بینکوں اور میڈیا اداروں میں کام کرنے سے روکا جائے گا۔(بشکریہ۔جیو نیوز)

Related posts

امام حسین کی بیعت تمام انبیا کی بیعت کے مترادف تھی۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

دنیا کا سب سے لمبا شخص اور دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون ایک ساتھ

qaumikhabrein

تحریک لبیک پاکستان پر لگے گی پابندی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment