qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پاکستان کاتوہین صحابہ بل شیعوں سےطلب بیعت کےمترادف۔ مولانا رضا حیدر

ہمسایہ ملک میں توہین صحابہ بل کی آڑ میں ملک کے شیعوں سے مطالبہ بیعت کیا جارہا ہے لیکن امام حسین کی طرح انکے چاہنے والے کبھی بھی اپنا سر تو دے سکتے ہیں لیکن بیعت نہیں کرسکتے۔ مولانا رضا حیدر زیدی نے امروہا کی ایک مجلس میں ہمسایہ ملک کی سینیٹ میں منظور اس ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مزکورہ بل میں صحابہ ، انکے ساتھیوں، ازواج رسول، اہل بیت اور انکے ناموں کی توہین کرنے والے کی سزا میں اضافہ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پاکستان میں شیعہ علما کو اندیشہ ہیکہ بل کی آڑ میں دشمنان اہل بیت سے اظہار برائت کے شیعوں کےمذہبی حق کو غصب کیا جائےگا۔ مہمان ذاکر مولانا رضا حیدر زیدی نے عزا خانہ شفاعت پوتا میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بل کو شیعوں سے مطالبہ بیعت کے مترادف قرار دیا ۔

مولانا رضاحیدر زیدی نےتشہد میں مولا علی پر سلام کی شمولیت کا قضیہ اٹھائے جانے کے پس منظر میں کہا کہ رسول اللہ اور آئمہ اطہار کے ذریعے بتائے گئے ذکر و اذکار میں ترمیم و اضافہ کا کسی کو حق نہیں ہے۔ اس سلسلےمیں صادق آل محمدﷺ کے ذریعے تعلیم دعائے غریق کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا رضا حیدر نے کہا کہ اس مواقع پر ایک صحابی نے دعا ئے غریق کو ایک لفظ کے اضافے کے ساتھ مولا کے سامنے دوہرایا تو صادق آل محمد نے اسے ٹوکتے ہوئے تنبیہ کی کہ جتنا انہوں نے بتایا ہے اتنا ہی پڑھا جائے۔ مولانا رضا حیدر نے کہا کہ جب صادق آل محمد کو مختصر سی دعا میں ایک لفظ کا اضافہ پسند نہیں ہے تو واجب نماز میں اضافہ انہیں کسطرح پسند ہوسکتا ہے۔

مولانا رضا حیدر زیدی اس عشرہ اربعین میں کربلا میں مکارم اخلاق کے مظاہرے کے موضوع پر تقریر کررہے ہیں۔مجالس میں سوز خوانی شاداب امروہوی اور انکے ہمنوا کر رہے ہیں۔

Related posts

اسرائیل کے ساتھ رشتوں کے خلاف بحرین میں عوامی مظاہرے شدید۔

qaumikhabrein

آئمہ علیہ السلام کو محبت کے زبانی دعوے نہیں چاہئیں۔۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

انخلا کے بعد بھی امریکی فوجیوں کی مختصر تعداد افغانستان میں رہےگی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment