qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اچھا انسان بننے کے لئے ضروری ہیکہ خواہشات کو غالب نہ آنے دیا جائے۔ مولانا صفی حیدر

اللہ نے فرشتوں کو عقل دی خواہشات نہیں ، حیوانا ت کو خواہشات عطا کیں لیکن عقل کے جوہر سے محروم رکھا لیکن انسان جسے اس نے اشرف المخلوقات بنایا اسے عقل کا جوہر بھی عطا کیا اور خواہشات بھی دیں۔ اب یہ انسان کے اوپر ہیکہ عقل کو جزبات پر غالب رکھ کر فرشتہ بن جائے یا خواہشات نفسانی کی پیروی کرکے حیوان بن جائے۔ امروہا میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صفی حیدر نے آئمہ اطہار کے اقوال کی روشنی میں اچھا انسان کے موضوع پر تقریر کی۔

ایصال ثواب کے موضوع پر مولانا صفی حیدر نے کہا کہ مرنے کے بعد انسان کا اعمال نامہ توبند ہوجاتا ہے لیکن اسکو مختلف طریقوں سے ثواب ایصال کیا جاسکتا ہے۔ جس میں ایک طریقہ شہیدان کربلا کے غم میں مجلس عزا کا اہتمام بھی ہے۔ مولانا صفی حیدر نے برزخ کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محشر سے پہلے برزخ کا انتظام کرکے پردگار عالم نے ایصال ثواب کا سلسلہ رکھا ہے تاکہ مرنے کے بعد بھی انسان کو اسکی رحمتیں نصیب ہوتی رہیں۔

شہر کی سربرآوردہ شخصیت نواب انتقام علی خاں اور انکی اہلیہ کے ایصال ثواب کی یہ مجلس محلہ مجاپوتا کے عزا خانہ میمونہ خاتون میں منعقد ہوئی تھی۔ مجلس میں مرثیہ خوانی معروف سوز خواں سید سبط سجاد اور انکے ہمنواؤں نے کی۔مجلس میں مختلف مذاہب اور مسلکوں سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related posts

تامل ناڈو میں مورتی بجلی کے تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

qaumikhabrein

مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن کی تعلیمی قرضوں کی اسکیم

qaumikhabrein

اے ایم یو سے شیعہ دینیات میں بی اے کرنے کا موقع

qaumikhabrein

Leave a Comment