qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

آیت اللہ سیستانی نے اقوام متحدہ کی ایلچی سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

شیعوں کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
آیت اللہ سیستانی کے دفتری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ‘جینین پلسخارٹ’ نے نجف اشرف کے اپنے حالیہ دورے کے دوران آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جسے عالم تشیع کے مرجع تقلید نے قبول نہیں کیا۔

اقوام متحدہ کی ایلچی برائے عراق جینین پلسخارٹ

ذرائع نے بتایا کہ آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز “جینین پلسخارٹ” نے مرجع تقلید سے ملاقات کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے قبول نہیں کیاگیا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ پلاسخارٹ نے حال ہی میں نجف اشرف میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ الصدر سے ملاقات اور گفتگو کی تھی اور عراقی انتخاباتی نتائج پر پلاسکارٹ کے مداخلت پسندانہ موقف نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عراق کے بہت سے گروہوں کے احتجاج کو ہوا دی ہے۔

Related posts

اورنگ آباد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ

qaumikhabrein

ایران نے ایک جھٹکے میں  اپنے تمام سائنس دانوں کی شہادت کا انتقام لے لیا۔

qaumikhabrein

بحرینی حکمراں۔ یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود

qaumikhabrein

Leave a Comment