qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پاکستان۔ شیعہ خواتین کی طلاق اور میراث کے مقدموں کا فیصلہ اب فقہ جعفری کے مطابق ہوگا۔

پاکستان میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی خواتین کی طلاق اور خاندانی میراث کے کیسز میں عدالتی فیصلے اب فقہ حنفی کے بجائے فقہ جعفری کے مطابق کیئے جائیں گے ۔ اس بات کا اعلان سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی جانب سے سامنے آیا ہے ۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی

تفصیلات کے مطابق علامہ افتخارحسین نقوی نے اعلان کیا ہے کہ نو سالہ طویل قانونی جدوجہد کے بدولت شیعہ بیوہ کی میراث اور شیعہ خواتین کی طلاق کے حوالے سے درپیش عدالتی مسائل میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ شیعہ خواتین کی میراث اور طلاق کے حوالے سے عدالتی فیصلے فقہ جعفری کی روشنی میں کیئے جائیں گے۔

آئین پاکستان میں پرسنل لاء کے حوالے سے دیا گیا حق شیعہ مسلک کیلئے ان دو مسائل میں حاصل ہوگیا ہے ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم عائلی قوانین کہ سیکشن 4 اور 7 میں ترمیمی بل پاس ہونےکے بعد صدر مملکت نے ان دونوں بلز پردستخط کردیئے ہیں۔
علامہ افتخار نقوی نے کہا کہ اب ان دو مسائل میں شیعوں کو اپنی فقہ جعفری کے مطابق عدالتوں سے فیصلے ملیں گے، دوسرے مسائل میں بھی جہاں مشکل درپیش ہوگی انکا حل بھی اس کی روشنی میں آسان ہوگا۔(بشکریہ۔حوزہ نیوز)

Related posts

اسرائیلی صدر کی متحدہ عرب امارات کے نئے صدر سے ملاقات

qaumikhabrein

حرم شریف کرین حادثہ میں بن لادن گروپ کو بری کردیا عدالت نے۔

qaumikhabrein

اردو میڈیم طالبہ مریم عفیفہ انصاری۔ملک کی پہلی مسلم نیورو سرجن۔

qaumikhabrein

Leave a Comment