qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بی بی زہرا شہیدہ ولایت ہیں ۔ مولانا محمود حسن رضوی

فاطمہ زہرا (س) محافظہ ولایت کا نام ہے اسی لئے شہزادی کونین (س) کو شہیدہ ولایت کہا جاتا ہے، لہذا ہمیں زندگی کے ہر لمحے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہمارے قدم راہ ولایت سے منحرف نہ ہوں۔

آندھرا پردیش میں عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمود حسن رضوی نے کہا کہ کہ آج کے دور میں عزائے فاطمیہ کو بہتر انداز میں منانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس عظیم مصائب سے آشنا ہوں۔ مولانا کا کہنا تھا کہ آج کے گھریلو مسائل آسانی سے حل ہوجائیں اگر انہیں سیرت زہرا کے ذریعہ حل کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر مولانا سید محمود حسن رضوی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہمیں سیرت معصومین علیہم السلام کو اپنا نمونہ عمل بنانا چاہئے۔ ہماری زندگی کا کوئی بھی لمحہ اہل بیت علیہم السلام کے بتائے گئے راستے سے جدا نہیں ہونا چاہئے۔ مولانا محمود رضوی نے کہا کہ ہمارے بہت سے دنیاوی مسائل کا حل اہل بیت علیہم السلام کی سیرت میں پنہاں ہے۔ اگر ہم رفتہ رفتہ آل محمد علیہم السلام کی سیرت کا مطالعہ شروع کردیں تو ہماری زندگی میں تبدیلی رونما ہونے لگے گی۔

Related posts

یوکرین تنازعہ ۔ ترکی نے جنگی جہازوں کیلئے اہم سمندری گزرگاہوں کو بند کردیا

qaumikhabrein

امروہا میں خیر و عافیت کے ساتھ گزرا عید کا دن

qaumikhabrein

“یکجہتی ہو کاروان امن بھی”،کے موضوع پر سمینار. جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ نے کیا اہتمام

qaumikhabrein

Leave a Comment