qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کینیڈا کی ایک مسجد میں نمازیوں پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

کینیڈا میں کلہاڑی بردار شخص کی مسجد پر حملے کے دوران نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے دہشت گرد معیز عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ کینیڈا میں کلہاڑی بردار شخص کی مسجد پر حملے کے دوران نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے دہشت گرد معیز عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر میسیساگا میں واقع مسجد دار التوحید اسلامک سینٹر میں نماز فجر کے وقت 24 سالہ شخص نے کلہاڑی کے ساتھ نمازیوں پر حملے کی کوشش کی۔ مسجد کے پیش نماز کے مطابق ملزم کلہاڑی اور بیئر اسپرے لئے ہوئے تھا۔ بیئر اسپرے سے چند نمازی زخمی بھی ہوئے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا کہ ایک شخص تین نمازیوں پر بیئر اسپرے کرنے کی کوشش کررہا تھا اس نے کلہاڑی بھی اٹھا رکھی تھی، لوگوں کے چیخنے پر نماز کی پہلی صف میں موجود لوگوں کو اس بات کا احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے، اسی وقت ایک نمازی پیچھے مڑا اور اس نے حملہ آور کے ہاتھ سے کلہاڑی گرادی اور اسے پکڑلیا اور اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک پولیس نہ آگئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا نام محمد معیز عمر ہے جس کے خلاف چھ مقدمات درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے

فائل فوٹو

۔کنیڈا میں مسجدوں اور مسلمانوں پر ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں جن میں متعد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related posts

رمضان کے دوران مسلمان خصوص احتیاط سے کام لیں۔۔مولانا محسن تقوی

qaumikhabrein

بلجيئم میں حجاب پر سیاسی ہنگامہ ۔ وزیر اعظم وضاحت دینے پر مجبور۔ سرکاری اہل کار کا استعفی۔

qaumikhabrein

مہاراشٹر ۔TAIT کا نتیجہ آگیا۔ ٹیچرزکی بھرتی ہوگی جلد

qaumikhabrein

Leave a Comment