qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

​ روح پرور فضا میں ہوا “مسالمۂ فاطمیہ”

بزم انوار سخن کے زیر اہتمام  سابقہ روایت کی پاسداری کرتے ہوئے طرحی مسالمہ فاطمیہ منعقد  ہوا۔ اس مسالمہ کو اردو ادب کی تاریخ کے سب سے اہم اور معتبر مسالموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں منعقد اس طرحی مسالمے میں بڑی تعداد میں ملک کے نامور علماء، ممتاز شعراء اور ادب دوست شخصیات نے شرکت کرکے اس تقریب کو تاریخی اور یادگار بنا دیا۔مسالمہ کے لئے اس برس مرزا دبیر کا مصرع بطور طرح دیا گیا تھا۔ ”ہاتھ میں فاطمہ کے ہونگے گریباں کتنے۔”

مسالمہ کا آغاز مولانا محمد قاسم زیدی نے تلاوتِ قرآنِ پاک اور حدیثِ کساء سے کیا۔ اس کے بعد مہمانِ خصوصی ذاکر اہل بیت اعجاز فر خ نے “مرزا دبیر کی شاعری میں کربلا کی منظر نگاری” کے عنوان سے ایک پرمغز اور جامع تقریر کی۔ انہوں نے مرثیہ نگاری کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے مرزا دبیر اور میر انیس کے مرثیوں کے منتخب بند  بھی پیش کیے۔

مولانا میثم زیدی  کی صدارت میں منعقدہ  اس محفل مسالمہ میں کلام پیش کرنے والے نمایاں شعراء میں پروفیسر عراق رضا زیدی، رشید شہیدی، پروفیسر علی الحسن،ناشر نقوی، شفیق عابدی (بنگلور)، انصر عبقاتی لکھنوی، سلیم شجاع فیروز آبادی، سلیم امروہوی،مولانا ڈاکٹر عروج جونپوری، مولانا فراز واسطی، مولانا اطہر کاظمی، مولانا میثم لکھنوی اور ابوتراب حیدرآبادی شامل تھے۔

 ویسے تو مسالمہ میں تمام شعرا نے معیاری کلام پیش کیا  جس پر انہیں داد و تحسین سے نوازہ گیا لیکن سرکار سعید الملت کے فرزند انصر عبقاتی کی تضمین حاصل مسالمہ رہی۔

روز محشر بحجا ب کف عباس جری

ہاتھ میں فاطمہ کے ہونگے گریباں کتنے عنصر عباقاتی سے اس تض٘ین کو کئی بار پڑھوایا گیا۔

اس پروقار ادبی و روحانی محفل میں ملک کی کئی ممتاز اور معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں سید ناصر علی (آئی آر ایس)، آلِ مہدی، ڈاکٹر غلام اصغر، کمال امروہوی، شبیہ حیدر، ندیم زیدی اور پروفیسر کلیم اصغر خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ اسٹیج پر مولانا سید طالب حسین، مولانا محمد باقر نقوی، مولانا نقی حیدر موانوی اور مولانا سید غلام حیدر جیسے عظیم علماء کرام تشریف فرما تھے، جنہوں نے اس نشست کو ایک مسالمہ بنا دیا۔

​ مولانا عابس جرولی اور پروفیسر ناشر نقوی نے ممشترکہ طور پرنظامت کی۔ اس موقع پر “مسالمۂ فاطمیہ: سلام اور کلام” کتاب کی رسمِ رونمائی بھی انجام پائی۔

Related posts

سعودی جارحیت کے سبب تیس لاکھ یمنی بچے تعلیم سے محروم۔عالمی ریڈکراس سوسائٹی کا دعویٰ۔

qaumikhabrein

ایٹمی شعبے میں ایران کی ایک اور پیشرفت۔ایران تیار کررہا ہے ریڈیائی دوائیں

qaumikhabrein

بی ایس پی ’ایکلا چلو‘کی راہ پر ۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment