qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایتھوپیا میں عیسائی انتہاپسندوں کے حملے میں 20 مسلمان شہید

ایتھوپیا میں عیسائی انتہاپسندوں کے حملے میں 20 مسلمان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مسلمانوں پر حملے کا تازہ واقعہ افریقی ملک ایتھوپیا کے ریجن امھارا کے شہر گونڈر میں پیش آیا، جہاں عیسائی انتہاپسندوں نے بزرگ شہری کی نماز جنازہ میں شریک مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

امہارا کی اسلامی امور کی کونسل کے صدر سعید محمد کا کہنا ہے کہ قبرستان میں موجود مسلمانوں کے ہجوم پر عیسائی انتہا پسندوں نے بھاری ہتھیاروں اور بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب کے مسلمان شہید ہوئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔
حملے کے بعد حملہ آوروں نے مسلمانوں کی املاک کو لوٹا اور متعدد مساجد کو نذر آتش کیا، انتہاپسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والی ایک مسجد میں معمولی نقصان ہوا جب کہ تین مسجدیں مکمل طور پر نذر آتش ہوگئیں

Related posts

خامنہ ای کی جانب سے خمینی کووڈ سنٹر کو سات آکسیجن کنسنٹریٹر کا ہدیہ۔

qaumikhabrein

محمد الطاف مہدی کا پی ایچ ڈی وائیوا منعقد

qaumikhabrein

شاعرجمشید کمال کی ‘پرواز’ کی رسم رونمائی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment