qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

فرانس میں مسجدوں کے خلاف نفرت انگیزمہم

فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز حرکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی سے وابستہ مذہبی یونین ڈیٹب (DITIB) نے اتوار کے روز کہا کہ فرانس کے مونٹلبون Montlebon، پونٹرالیه Pontarlier اور روبه Roubaix علاقوں میں 3 مساجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے لکھے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق نامعلوم اسلام دشمن افراد نے ہفتہ کی رات ان 3 مساجد کی دیواروں پر صلیب کا نشان بنا کراسلام مخالف نعرے لکھے۔فرانس میں اسلامو فوبیا گزشتہ مہینوں کے دوران بہت زیادہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف موقف اختیار کئے جانے کے بعد ملک کے وزیر داخلہ نے مزید چھ مسجدوں اور کچھ دیگر مذہبی اداروں کو انتہا پسندی کی تبلیغ کے بہانے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
فرانس کی حکومت کے ان اقدامات کی ملک کے اندر اور عالمی سطح پر ہر طرف مذمت کی گئی۔ (بشکریہ سحر نیوز)

Related posts

امروہا۔۔جمعہۃ الوداع کی نمازکے روح پرور مناظر

qaumikhabrein

یوم احمد کانہامی کا اہتمام۔وادی کے چار بلند پایہ ادیبوں اور شعرا کوایوارڈ

qaumikhabrein

مولانا سلمان کا انتقال عالمِ انسانیت کا عظیم نقصان غزال مہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment