qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

منصور حسن خاں کو اسکول لیڈر ایوارڈ۔

ہریانہ اسکول ایسو سی ایشن اور این آئی ایس اے کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں درس و تدریس کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازہ گیا۔ ریاستی گورنر بندارو دتا تریہ نے منتخب افراد کو یہ ایوارڈ پیش کئے۔ لکھنؤ کے گڑھی پیر خاں ٹھاکر گنج میں قائم سینٹ روز پبلک اسکول کے بانی منیجر ڈاکٹر منصور حسن خاں کو اسکول لیڈر ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ تقسیم انعام کی یہ تقریب امبالا کینٹ کے بی پی ایس پلینیٹوریم میں منعقد ہوئی تھی۔

اس موقع پر ملک کے متعدد ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ این آئی ایس اے کے قومی صدر ڈاکٹر کلبھوشن شرما، اے پی ایس یو پی کے صدر اتل شریواستو، سی ایم اس ڈائریکٹر پروفیسر گیتا گاندھی کنگڈم بھی موجود تھے۔

Related posts

حزب اللہ نے کہا مکڑی کے جالے جیسا اسرائیل جلد ہوگا ختم

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں اردو ایجوکیشن ایکسپو جاری

qaumikhabrein

زائرین کومعیاری خدمات دینے کے لئے حرم امام رضا(ع) کے ٹیلی کمونیکیشن نیٹ ورک میں توسیع

qaumikhabrein

Leave a Comment