qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران نے زیرآب اہداف کو ڈرون کے ذریعے تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی۔

ایران کی بحریہ نے سمندر کے اندر اور بیرونی سطح پر اہداف کی کھوج لگانے اور زیرآب اہداف کو ڈرون کے ذریعے تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ ایرانی بحریہ نے عملی طور پر جدید ٹیکنالوجی والے اینٹی سب میرین ڈرون کو فعال کردیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ اسلامی جہموری ایران کی بحری افواج نے ایسا ڈرون سسٹم ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے سمندر کے اندر اور سطح آب پر موجود دشمن کے اہداف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو ایرانی جوانوں نے ملک کے اندر ہی ایجاد کیا ہے ۔جس میں سونار ٹیکنالوجی سے استفاد کیا جاتا ہے۔

سونار آواز کے ذریعے جہازرانی اور فاصلے کی شناخت کو کہتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے مطابق پانی کے اندر صوتی لہریں ایجاد کرکے بحری جہازوں، کشتیوں اور زیرآب تنصیبات کی کھوج لگانے کے ساتھ ان کی سمت اور فاصلے کو معلوم کیا جا سکتا ہے۔ ۔ آب دوز، سمندری آپریشن میں استعمال ہونے والے جہاز اور ہیلی کاپٹر اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے زیرزمین اہداف کا پتہ لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے۔۔اhttps://qaumikhabrein.com/news/iran-drones-israel-bannie-gantze/

Related posts

یونان میں بھی منائی جاتی ہے امام حسین کی عزاداری

qaumikhabrein

اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 1180 فسطینی بچے بے گھر

qaumikhabrein

خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔سعودی وزارت حج کا اعلان ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment