qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مشہد۔ زائرین اب امام رضا کے روضے کو مس بھی کرسکتے ہیں

ایران کے مشہد مقدس میں امام رضائے غریب کا روضہ اب مکمل طور سے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے روضہ مقدس کو مکمل طور سے بند کرنا پڑا تھا۔25مئی2020 میں کورونا کا زور کم ہونے کے بعد امام رضائے غریب کے روضہ مقدس کو کھولا گیا تھا لیکن زائرین کو روضے کو چومنے اور ہاتھ سے چھونے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن اب زائرین ضریح مقدس کو چھو بھی سکتے ہیں اور عقیدت کے ساتھ اسکا بوسہ بھی لے سکتے ہیں۔ زائرین کو روضہ کی زیارت کے لئے اندر داخل ہوتے وقت کورونا ضابطوں کی پاسداری کرنا لازمی ہوگا۔ روضے مقدس کے اندرونی حصے کو وقتن فوقتن سینٹائز کیا جاتا ہے۔ضریح اقدس کو چومنے کی اجازت ملنے سے عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related posts

اسرائل کا پکا نمک خوار ہےطیب اردوغان

qaumikhabrein

کووڈ کے دور میں اڈانی کی دولت میں پچاس بلین ڈالر کا اضافہ۔ بلومبرگ کا دعویٰ

qaumikhabrein

اردوصحافی مہتاب عالم کوپہلا مولوی محمد باقر قومی ایوارڈ

qaumikhabrein

Leave a Comment