qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کربلا میں شہید ایرانی جنرل کی نماز جنازہ

شام میں  اسرائلی  حملے میں شہید جنرل  رضی موسوی کی نماز جنازہ کربلا میں ادا کمی گئی۔ دمشق سے انکی میت کو پہلے کربلا لایا گیا۔انکے جنازے کو حضرت عباس کے حرم میں لیجایا گیا۔ شہید رضی موسوی کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد موجود تھے۔ انکی میت کو حضرت عباس کی ضریح کے اطراف پھرایا گیا۔ شہید جنرل رضی موسوی کی نماز جنازہ حرم کے باہر صحن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران   لوگوں کی آنکھوں سے لگاتار آنسو بہ رہے تھے۔ کربلا سے انکی میت کو ایران لیجایا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید رضی موسوی کو دمشق کے علاقے زینبیہ میں صہیونی حکومت نے میزائل حملہ کرکے شہید کیا تھا۔شہید جنرل موسوی نے کئی سال تک شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تھی۔ ایرانی حکام نے کہا ہیکہ ایران غاصب صہیونی حکومت کو مناسب وقت پر دندان شکن جواب دے گا۔

Related posts

حیدر آباد۔جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ

qaumikhabrein

میرٹھ میں جناب محسن ابن علی کی شہادت کا غم۔ مجلس عزا کا اہتمام

qaumikhabrein

اظہارِ رائے کی آزادی پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment