qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

2022 میں انتہائی بربریت کا مظاہرہ کیا امریکی پولیس نے

امریکی پولیس بے گناہ شہریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ اس قاتلانہ مہارت کا مظاہرہ وہ ہر برس کرتی ہے لیکن 2022 میں تو اس نے بربریت کے اپنے تمام گزشتہ ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔

امریکی پولیس کی بربریت پر نظر رکھنے والے ایک غیر سرکاری گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس نے گزشتہ سال 1,176 افراد کو ہلاک کیا۔ امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی یہ تعداد پچھلے کسی بھی سال سے زیادہ ہے۔

تصویر بشکریہ اے پی

اس گروپ کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں صرف 12 دن ایسے تھے جن میں امریکی پولیس نے کسی شخص کو قتل نہیں کیا۔
132 واقعات میں متاثرین پر کسی جرم کا شبہ نہیں تھا اور 98 افراد ڈرائیونگ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ یہ حقیقت بھی تلخ ہے کہ امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں سیاہ فاموں کی تعداد ہمیشہ کی طرح 2022 میں بھی زیادہ رہی۔

Related posts

ایران پلازمہ ہتھیار بنا نے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

qaumikhabrein

جنگ زدہ یوکرین میں چیک پوسٹ پر فوجی نے گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی

qaumikhabrein

جموں و کشمیر میں 9کلاس تک کے تمام اسکول بند۔

qaumikhabrein

Leave a Comment