qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پولیس نشانہ بنا رہی ہے۔ایم آئی ایم کا الزام۔

مہاراشٹر میں اقلیتوں خصوصا ً مسلمانوں کو پولیس نشانہ بنارہی ہے ۔ مسلم نوجوانوں کو زد و کوب کرکے مار دیا جارہا ہے ۔ پولیس کسٹڈی میں مسلم نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔یہ سنگین الزامات ایم آئی ایم کے مہاراشٹر پردیش صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے عائد کیے ہیں۔ وہ اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ایم آئی ایم لیڈر نے دعوی کیا کہ جلگاؤں میں ایک نوجوان کے خُفیہ اعضا پر پٹرول انجکشن لگائے گئے ، اسی طرح ایوت محل میں شیخ عرفان کی کسٹوڈیل ڈیتھ کے معاملے میں پولیس نے اس وقت ایکشن لیا جب ایم آئی ایم نے عدالت میں پولیس کے خلاف رٹ داخل کی ۔ ڈاکٹر غفار قادری کا الزام ہیکہ پولیس اپنے سیاسی آقاؤں کے اشارے پر کام کررہی ہے ۔ ایم آئی ایم لیڈر نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے اپیل کی کہ وہ پولیس کا چہرہ مہرہ درست کریں ۔

Related posts

پی ایم کیئر سے ملے ناکارہ یک سو پچاس وینٹی لیٹر ۔۔۔ایم پی امتیاز جلیل نے کیا جانچ کا مطالبہ

qaumikhabrein

لبنان کامشہور نوحہ خواں اسرائیلی جاسوس نکلا

qaumikhabrein

علامہ محمد سبطین جعفری سرسوی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔۔منظر عباس سرسوی

qaumikhabrein

Leave a Comment