qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پروفیسر مسعود کو ارجونا راناٹنگا کی مبارکباد

وہ وقت بھی عظیم ہوتا ہے جب ایک عظیم شخصیت دوسری عظیم شخصیت کو اسکے کسی کارنامے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یہ عظیم موقع اس وقت آیا جب سری لنکا کے عظیم کرکٹر ارجونا راناٹنگا نے حیدر آباد کے  رینووا بی بی کینسر اسپتال کے چیف آپریٹنگ افسر(COO   )پروفیسر مسعود احمد کو انکی گیارہویں کتاب’’نغماتِ مسعودؔ‘‘ کی اشاعت پر امریکہ سے فون کرکے مبارکباد پیش کی۔

کتاب’’نغماتِ مسعودؔ‘‘پروفیسر مسعود احمد کی اردو شاعری کا مجموعہ ہے، جس کا ترجمہ سری لنکا کی قومی زبان سنہالا (Sinhala) میں کیا گیا ہے۔اس کتاب کی خاص بات یہ ہیکہ اس کتاب میں ایک خصوصی نظم بھی شامل ہے، جس میں سری لنکا کی 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخی فتح کو منظوم طریقے سےخراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔اس نظم میں  ارجونا راناٹنگا کی مثالی کپتانی، قائدانہ صلاحیتوں اور بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے متعدد اشعار بھی شامل ہیں۔’نغمات مسعود’ کو سنہالا زبان میں ترجمہ ڈٓاکٹر ایم پی تھمیرا منجو نے کیا ہے۔

پروفیسر مسعود احمد ہشت پہلو شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ  موذی مرض کینسر کے ماہر ڈاکٹر بھی ہیں مصنف اور شاعر بھی ہیں۔ کینسر کی روک تھام پر لیکچرز اور مشاعروں کے حوالے سے وہ  دنیا بھر کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ انکی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو انکا صاحب خیر ہونا ہے۔ وہ  مستحقین کی مدد کے معاملے اس مقولہ پر عمل کرتے ہیں کہ ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے ہاتھ کو اسکی خبر نہ ہو۔

پروفیسر مسعود احمد صحت عامہ میں ایم ایچ ایس سی،نفسیات میں ایم ایس سی،معاشیات میں ایم اے،ایم کام،ایل ایل ایم، ایم بی اے اور ایم فل ہیں

Related posts

متحدہ عرب امارات۔۔ یہودی تاریخ اور ہولوکاسٹ پڑھایا جائےگا طبا کو

qaumikhabrein

چکبست  کی شخصیت اور خدمات پر بنارس ہندو یونیورسٹی میں سیمنار

qaumikhabrein

​سلیم امروہویؔ: فکری شائستگی اور عقیدت کا درخشندہ ستارہ

qaumikhabrein

Leave a Comment