qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سیدہ فاطمہؑ کی خاموشی سے تدفین کیوں ہوئی۔ امت غور کرے۔ مولانا سید محمود رضوی

مسلمانوں سے یہ سوال  حق بجانب ہیکہ… رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ بیٹی، جن کے احترام میں آسمان جھکتے تھے—انہی سیدہ فاطمہ زہراؑ کی تدفین رات کی خاموشی میں کیوں ہوئی؟

قم کی حوزہ نیوز ایجنسی-اردو کے چیف ایڈیٹر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمود حسن رضوی نے ممبرا  تھانہ میں جلوس فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنازہ جس میں امت کا سمندر امڈ آنا چاہیے تھا، صرف چند افراد تک کیوں محدود رہا؟ وہ قبر، جو قیامت تک کے لیے روشن نشانی بن سکتی تھی، صدیوں سے آج تک پوشیدہ کیوں ہے؟ کیا یہ فقط وصیت تھی یا اس کے پیچھے کوئی ایسا درد تھا جسے تاریخ نے چھپانے کی کوشش کی؟ اے امتِ مسلمہ! یہ اختلاف نہیں، شعور کا سوال ہے۔ یہ واقعہ الزام نہیں بلکہ ضمیر کو جگانے کی صدا ہے۔ مولانا سید محمود حسن رضوی نے کہا کہمسلمانوں سے کہا کہ انہیں یہ سوچنا چاہئے کہ اس سکوت کے پیچھے کون سی مظلومیت تھی جس نے سیدۃ النساء العالمینؑ کو رات کے اندھیرے میں دفن ہونے پر مجبور کیا۔انہوں نے  کہ  میں امت سے گزارش کرتا ہوں کہ فاطمہؑ کے اس درد پر غور کریے، جب امت سوچ لے گی تو حق کے دروازے خود بخود کھل جائیں گے۔

جلوس کا اہتمام انجمن پرچمِ عباس  نے کیا تھا جس میں عزادارانِ اہلبیتؑ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حضرت فاطمہ زہراؑ کی مظلومیت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جلوس کے آغاز سے قبل مجلس منعقد ہوئی جس سے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا کمال خان نے خطاب کیا انہوں نے سیدۂ کائناتؑ کے فضائل، ان کی عظیم قربانیوں اور فاطمی مشن کے شعوری پیغام پر نہایت اثر انگیز گفتگو کی۔

اس پروگرام کی نظامت مولانا علی عباس وفا نے کی۔ یہ پرشکوہ جلوس سوہانہ کمپاؤنڈ سے برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ راستے بھر میں نوحہ و ماتم کی صدائیں بلند رہیں، اور عزاداروں نے عقیدت بھرا سفر طے کیا، جلوس وادیِ حسنین قبرستان پر اختتام پذیر ہوا، جہاں شبیہ جنت البقیع تیار کی گئی تھی۔ شرکاء نے نہایت احترام کے ساتھ اس کی زیارت کی اور خاتونِ جنتؑ کی مظلومیت کو یاد کرتے ہوئے گریہ کیا۔دوران پروگرام کے تمام انتظامات جعفری ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے انجام دیے گئے۔

Related posts

منصور حسن خاں کو اسکول لیڈر ایوارڈ۔

qaumikhabrein

غزہ پر اسرائیلی حملے میں معزور شخص اور بیوی بچی ہلاک۔

qaumikhabrein

یوکرین تنازعہ ۔ ترکی نے جنگی جہازوں کیلئے اہم سمندری گزرگاہوں کو بند کردیا

qaumikhabrein

Leave a Comment