qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فخر امروہا  نور امروہوی کو دنیا بھر میں اعزازات سے نوازہ جاتا ہے۔

النور انٹرنیشنل ڈیلس (امریکہ) کے روحِ رواں، صاحب طرز شاعر، ادیب اور انسان دوست ڈاکٹر نور امروہوی آجکل اپنے وطن عزیز امروہا میں ہیں۔نور امروہوی کے اعزاز میں آئے دن پروگرام منعقد ہورہے ہیں۔ امروہا ہی نہیں بلکہ مراد آباد اور میرٹھ میں بھی انکے اعزاز میں تہنیتی تقریبات اور مشاعروں کا اہتمام کیا گیا۔ امروہا میں وہ کسی نہ کسی تقریب میں اپنے چاہنے والوں سے گھرے رہتے ہیں۔

 امروہا آمد پر انکے استقبال میں سب سے پہلا پروگرام ہاشمی گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین سراج الدین ہاشمی کی رہاش گاہ پر ہوا۔ جس  میں انکی ادبی اور سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انجمن ترقی ادو اتر پردیش کی جانب سے انہیں سفیر ادب ایوارڈ سے نوازہ گیا۔اس موقع پر انکی خدمت میں سپاس نامہ شیبان قادری نے پیش کیا۔

امروہا میں ہی ایک شعری مجموعے کی اجرا کی رسم بھی نور امروپوی کے ہی ہاتھوں انجام پائی۔قیصر امروہوی کے شعری مجموعے ‘لہو میرے بدن کا’ کی رسم اجرا تقریب ایچ پی انٹر کالج میں محمد حنیف کی صدارت میں ہوئی۔مہمان خصوصی نور امروہوی تھے۔ ڈاکٹر مہتاب  امروہوی نے نورامروہوی کی خدمت میں سپاسنامہ ۔ اس موقع پر شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 24 اکتوبر کو میرٹھ میں نور اموہوی کے اعزاز میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔  نور امروہوی کی شان میں یہ اعزازی مشاعرہ  میگزین اور یو ٹیوب چینل ‘انڈیا کی رفتار’ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 22 اکتوبر کو شہر جگر مراد آباد میں گیت غزل سوسائٹی نے بھی نور امروہوی کے اعزاز میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ ‘گیت غزل کی ایک شام’ کے عنوان سے اس تقریب میں نور امروہوی کو ‘نشان یاد گار’ پیش کیا گیا۔

 نور امروہوی کی پر کشش شخصیت کا ڈنکا  مختلف ملکوں میں بھی بجتا ہے۔11 اکتوبر 2025 کو بزمِ سخن برطانیہ کے زیرِ اہتمام ایسوسی ایشن آف سینئیر مسلم سٹیزنز کے تعاون سے وکٹوریہ ہال، ہیرو لندن میں ایک عالمی مشارے کا اہتمام  کیا گیا تھا۔مشاعرے میں برطانیہ، پاکستان، ہندوستان اور امریکہ  کے ممتاز شعرا نے شرکت کی۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی نور امروہوی تھے۔ بزمِ سخن برطانیہ کی جانب سے نور امروہوی کو روایتی سندِ امتیاز اور اجرک پیش کی گئی، جو محبت، احترام اور عقیدت کی علامت ہے۔ نور امروہوی دلوں کو جوڑنے کا ہنر جانتے ہیں، اسی لیے جہاں جاتے ہیں محبتوں کے رشتے قائم کر جاتے ہیں۔

Related posts

ناشر نقوی کی ایک اور تصنیف منظر عام پر ۔

qaumikhabrein

عزاخانے کو دی گئی زمین واپس مانگی جا رہی  ہے۔

qaumikhabrein

پی ایف آئی پر کریک ڈاؤن کے خلاف محاذ آرائی

qaumikhabrein

Leave a Comment