qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عمان میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح۔

عمان میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ حال ہی میں اسکا افتتاح کیا گیا۔عمان کے وزیر اوقاف محمد بن سعید المعمری اور حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ اراکی نے ایک تقریب کے دوران شیعوں کی اس سب سے بڑی مسجد ’’ جامع السلام ‘‘ کا افتتاح کیا۔

اس تقریب میں عمان کے شیعہ اور سنی علماء اور عرب ممالک کے متعدد شیعہ علماء موجود تھے۔عمان کے اللواتیہ قبیلے کے شیخ ڈاکٹر فؤاد الساجوانی نے عمان کے وزیر اوقاف کو اس مسجد کا یادگاری تختی پیش کی۔مسقط میں تعمیر یہ مسجد جامع السلام 30,000 مربع میٹر اور 12,820 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل زمین پر تعمیر کی گئی ہے۔

مسقط کی مسجد جامع السلام کے تعلقات عامہ کے مطابق آیت اللہ اراکی کی تحریر کردہ کتاب “المسجد فی فقہ النظام الاسلامی” کی نقاب کشائی کی تقریب بھ عمان کے اوقاف اللواتیہ کے سربراہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور اس ملک کے شیعہ اور سنی علماء کی موجودگی میں منعقدکی گئی۔

Related posts

انخلا کے بعد بھی امریکی فوجیوں کی مختصر تعداد افغانستان میں رہےگی۔

qaumikhabrein

ایران نے مہران بارڈر زائرین کربلا کے لیے کھول دیا۔

qaumikhabrein

ہمدرد ٹرسٹ نے صحافیوں ، اساتزہ اور سماجی کارکنوں کو انعام سے نوازہ

qaumikhabrein

Leave a Comment