qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سعودی عرب میں کورونا گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنےپر ایک لاکھ ریال جرمانہ۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کوروںا کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افراد پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ہندستانی کرنسی میں یہ رقم 1959000روپئے کے برار ہے۔

وزارت داخلہ کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سلطنت کی جانب سے کووڈ 19 سے تحٖفظ کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات، جیسے کہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی، عوامی اور نجی مقامات پر جسم کا درجہ حرارت چیک کرائے بنا داخل ہونے کی کوشش کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔۔ٹوئٹ کے مطابق کورونا گائڈ لائنس کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے والے پر 1 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، لیکن اگر وہی شخص اگلی بار پھر کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پھر اس عائد ہونے والے جرمانے کی رقم کئی گنا بڑھا کر 1 لاکھ ریالکردی جائے گی۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

امروہا۔۔عابدی پلے وےا سکول میں یوم جمہوریہ کا جشن

qaumikhabrein

بحرینی شیعہ اربعین میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ حکومت نے لگائی پابندی

qaumikhabrein

جرمنی کے مصنف یورگن ٹوڈن ہوفِر کو کیوں گرفتار کیا گیا

qaumikhabrein

Leave a Comment