qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ڈاکٹر تقی عابدی کو ‘کنگ چارلس سوئم کورونیشن میڈل’

اردو کے عاشق اور خدمت گارڈاکٹر تقی عابدی کو اردو زبان  و ادب کی ترقی اور فروغ کے لئے اب تک درجنوں  عالمی اعزازات اور انعامات سے نواز جکا چکا ہے۔ حال ہی میں انکو ایک اور باوقار انعام سے نوازا گیا ہے۔ اردو زبان کی ترقی  کے لئے انکے جذبات کی قدر کرتے ہوئے انہیں ‘کنگ چارلس سوئم کورونیشن میڈل’ سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر تقی عابدی کو یہ  میڈل   کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اقرا خالد نے پیش کیا۔ ڈاکٹر تقی عابدی کینیڈا  کے پہلے ایسے باشندے ہیں جنہیں  اردو شعر و ادب کی خدمت کے لئے اس انعام سے نوازا گیا ہے۔وہ اپنے قلم کی گردش سے اردوادب کے دامن کو تقریباً 80 قیمتی کتابوں کے سرمایہ سے مالا مال کرچکے ہیں۔

سید تقی حسن عابدی یکم مارچ 1952 کو دہلی میں سید سبط نبی عابدی کے یہاں پیدا ہوئے۔ تقی عابدی کے اجداد کا تعلق اتر پردیش میں امروہہ کے پاس آباد سادات بستی نوگانواں سے ہےاردو شعرو ادب اور درس و تدرس کی دنیا میں لاکھوں ایسے افراد ہیں جو کسی نہ کسی نوعیت سے اردو کی کمائی پر گزارہ کرتے ہیں۔ لیکن تقی عابدی شاید واحد ایسے اردو ادیب اور شاعر ہیں جو ‘طب’ کی کمائی کو ‘اردو ادب’ پر لٹاتے ہیں۔

کنیڈا کے ٹورنٹو میں تقی عابدی کی لائبریری کیا ہے اردو ادب کا عجائب خانہ ہے جہاں ہزاروں قیمتی اور نادر و نایاب مخطوطے اور قلمی نسخے محفوظ ہیں۔ ان قلمی نسخوں اور مخطوطوں کو تقی عابدی نے کثیر رقم خرچ کرکے حاصل کیا ہے۔ اگر تقی عابدی کو معلوم ہو جائے کہ دنیا کے کسی گوشے میں اردو ادب کا کوئی سرمایہ قلمی نسخے مخطوطے یا اور کسی شکل میں موجود ہے تو اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر وہ ادبی سرمایہ حاصل کرنے کے لئے نکل پڑتے ہیں۔ اور اسے طلب کردہ قیمت سے زیادہ ادا کرکے حاصل کرہی لیتے ہیں۔

 تقی عابدی کے ادبی عجائب خانے میں ہزاروں مخطوطے جمع ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے. ٹورنٹو میں تقی عابدی کے گھر کی لائبریری نادر و نایاب قلمی نسخوں اور مخطوطوں کا عجائب خانہ ہے۔ اس علمی عجائب خانے میں دو ہزار کے قریب نادر مخطوطے محفوظ ہیں۔ تقی عابدی مراثی کا بیش قیمت سرمایہ لکھنؤ سے کینیڈا منتقل کرچکے ہیں.۔تقی عابدی کی شخصیت فن اور ادبی خدمات پر ہندوستان اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم آٹھ اردو اسکالرز تحقیقی مقالے تحریر کرچکے ہیں.

Related posts

کورونا کا خاتمہ ابھی کافی دور۔۔ عالمی صحت تنظیم کے سربراہ کو اندیشہ۔

qaumikhabrein

سعودی جارحیت کے سبب تیس لاکھ یمنی بچے تعلیم سے محروم۔عالمی ریڈکراس سوسائٹی کا دعویٰ۔

qaumikhabrein

امام رضا کی زیارت نے علم فلکیات کا راز کھولا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment