qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ٹرمپ کا ایف بی آئی پر پاسپورٹ چوری کا الزام

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے Truth‘ نامی سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ میری رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ایف بی آئی نے دیگر اشیاء کے ساتھ انکے تین پاسپورٹ ضبط کر لئے، جن میں سے ایک کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔
ٹرمپ نے مزید کہا: یہ ایک سیاسی مخالف پر اس سطح پر حملہ ہے جو ہمارے ملک میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ امریکہ تیسری دنیا کا ملک بن چکا ہے۔
یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو پائی ہے کہ ایف بی آئی نے ٹرمپ کے پاسپورٹ کیوں ضبط کئے یا سابق امریکی صدر کے پاس تین پاسپورٹ کیوں ہیں۔ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے ایک پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ ان کے پاس غالباً ایک عام پاسپورٹ ہے اور امریکی صدر کے لیے جاری خصوصی پاسپورٹ بھی ہے۔
اپنے خلاف الزامات کے ساتھ ہی سابق امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر حالات پُرسکون نہ ہوئے تو امریکہ میں خوفناک واقعات رونما ہوں گے۔

Related posts

امروہا میں ادبی شام موسی رضا نقوی کے نام

qaumikhabrein

ایران کا ایٹمی معاہدہ۔ ویانہ مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ۔

qaumikhabrein

خدمت خلق بہت بڑی عبادت ہے۔ مولانا عابد بلگرامی

qaumikhabrein

Leave a Comment