qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

الٹراسانک میزائل تجربے میں امریکہ تیسری بار ناکام۔

امریکی فضائیہ نے ایک الٹراسانک میزائل کے تجربے میں ایک بار پھر اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
ڈرائیو نامی ویب سائٹ نے ہفتے کے روز لکھا کہ امریکہ کی فضائیہ تیسری بار ایک الٹراسانک میزائل کے تجربے میں ناکام رہی۔

رپورٹ کے مطابق پے در پے اس تیسری شکست کے بعد امریکی فضائیہ اور امریکی فوج کے دیگر شعبوں میں الٹراسانک ہتھیاروں کے تجربات کے سلسلے میں نا امیدی کی سی لہر دوڑ گئی ہے۔ امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ بدھ پندرہ نومبر کو ایک بمبار طیارے بی باون کی مدد سے ایک الٹراسانک میزائل کا تجربہ کرنا چاہا مگر وہ ناکامی ہاتھ لگی۔۔

امریکی ذرائع کے مطابق ابھی تک اس ناکامی کی وجہ بھی سامنے نہیں آ پائی ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنرل ہیس کالنز نے بتایا کہ یہ تجربہ نامعلوم وجوہات کے باعث پیدا ہونے والی مشکل کے پیش نظر روک دیا تھا اور میزائل کو کارخانے واپس لوٹا کر اس سلسلے میں تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکی ناکامی کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ روس نے حال ہی میں ایک الٹراسانک کروز میزائل زیرکان کے کامیاب تجربے کی خبر دی تھی۔

Related posts

اشتعال انگیز بیانات کے خلاف کانگریس اقلیتی سیل کا احتجاجی مظاہرہ

qaumikhabrein

کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ فائزر

qaumikhabrein

امریکہ میں سیاہ فاموں کو نسل پرستی کا سامنا۔ حقوق انسانی تنظیم

qaumikhabrein

Leave a Comment