qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔۔موذن کربلا،تصویر پیغمبرکے جشن ولادت پرمحفل مقاصدہ

امروہا میں عزاخانہ چھجی میں موذن کربلا شبیہ پیغمبر جناب علی اکبر کی ولادت کی مناسبت سے محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت مولانا مصطفیٰ وسیم نے کی۔ مولانا کوثر مجتبیٰ خصوصی مقرر کی حیثیت سے شریک محفل تھے۔ اسٹیج پر شعرائے اہل بیت بےباک امروہی اور نوشہ امروہی بھی موجود تھے۔

محفل کی نظامت شاعر اہل بیت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔ محفل کا آغاز مولانا منظر سرسوی نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ اسکے بعد کمسن نعت خواں محمد عباس نے بحضور رسول اکرم نعت کا نزرانہ پیش کیا۔ محفل مقاصدہ میں مدعو شعرا نے ممدوح کی شان میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ محفل میں لگ بھگ پچیس مداحان اہل بیت نے کلام پیش کیا.

مولانا کوثر مجتبیٰ نے شبیہ پیغمبر کی شخصیت کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب علی اکبر کی ذات نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ مولانا مصطفیٰ وسیم کے صدارتی کلمات کے بعد محفل کے بانی ضیا عباس نجمی امروہوی نے شعرا ئے اہل بیت اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کے کنوینر شجاع عباس تھے۔

Related posts

اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب ایک حقیقت ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اعتراف۔

qaumikhabrein

خواتین کے ویکسی نیشن کے لئے Pink Booth

qaumikhabrein

سعودیہ۔لوگ اب بھی رمضان کی روایت ’النقصہ‘ نبھاتے ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment