qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امریکا شام کا تیل چوری کررہا ہے۔

شام میں امریکہ کی موجودگی کی وجہ وہاں کی تیل کی دولت ہے۔۔ داعش سے مقابلے کے نام پر امریکہ شام اور عراق میں جما ہوا ہے اور وہاں سے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ اسکی وجہ ان ملکوں کی تیل کی دولت ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے شام سے تیل کے 25 ٹینکرز کی اسمنگلنگ کے عراق پہنچا دیئے۔

امریکی فوج نے ایک بارپھر شام کے تیل کی اسمنگلنگ کی اور 25 تیل ٹینکروں کی اسمنگلنگ کرکے اپنی فوجی حمایت میں شام سے عراق پہنچا دیئے۔شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات 5 اگست 2021 کو امریکی فوجیوں نے شام کے تیل کے کنوؤں سے تیل نکال کر 25 تیل ٹینکرز شام سے عراق پہنچا دیئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فورس نے فضائیہ اور بحری فوج کی مدد سے الولید بارڈر سے شام سے عراق میں یہ تیل ٹینکرز پہنچائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے اہلکاروں نے ان ٹینکرز کو عراق پہونچانے میں مدد کی۔شام کی حکومت نے امریکا کی جانب سے تیل کی اسمنگلنگ کی بارہا مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اس مسئلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے لیکن اقوام متحدہ نے کبھی امریکہ کی اس حرکت کی مذمت نہیں کی۔۔(بشکریہ۔ گلوبل نیوز)

Related posts

کربلا کی کہانی تصویروں کی زبانی

qaumikhabrein

مسلمان نماز کی حفاظت نہ کرسکے قرآن کی حفاظت کیا کریں گے۔مولانا  یوسف مشہدی

qaumikhabrein

لندن میں اسرائیل کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment