qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران۔ صدارتی انتخاب کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان۔احمدی نیژاد کے نام کو نہیں ملی منظوری۔

احمدی نیزاد۔(فائل فوٹو)

ایران کے دو بار صدر رہ چکے احمدی نیزاد کی اک بار پھر صدارتی انتخا ب لڑنے کی تمنا پوری نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے آئندہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لئے کاغزات نامزدگی داخل کئے تھے لیکن شورائے نگہبان یعنی گارجین کونسل نے صدارتی امیدوار کے طور پر انکے نام کو منظوری نہیں دی ہے۔ گارجین کونسل ہی یہ فیصلہ کرتی ہیکہ کاغزات نامزدگی داخل کرنے والوں میں کون کون انتخابی میدان میں باقی رہےگا۔صدارتی عہدے کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان گارجین کونسل کے ترجمان عباس علی کد خدائی نے کیا۔ اعلان کے مطابق شورائے نگہبان نے جن سات امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی توثیق کی ہے ان میں، سعید جلیلی ، محسن رضائی، سید ابراہیم رئیسی، علی رضا زاکانی، سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، محسن مہر علی زادہ اور عبد الناصر ہمتی شامل ہیں۔

علی لاریجانی۔سابق اسپیکر پارلیمنٹ(۔فائل فوٹو)

۔ سات امیدواروں کے نامو ں کے اعلان کے ساتھ ہی یہ واضح ہو گیا کہ سابق صدر احمدی نیزاد،سابق رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا اسپیکر علی لاریجانی،،نائب صدر اسحاق جہانگیری، رکن پارلیمنٹ مسعود پزیکیان، نائب وزیر محنت شریعت مداری اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے سابق کمانڈر سعید محمد صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکیں گے۔ایران میں صدارتی انتخا ب18 جون کو ہوں گے۔

Related posts

بحرین میں اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ۔اسرائلی پرچم نزر آتش۔

qaumikhabrein

قران میں تبدیلی نا ممکن۔ مولانا اطہر کاظمی۔

qaumikhabrein

افغانی طالبان نے کی ہندستانی حکام کی خفیہ ملاقات کی تصدیق۔

qaumikhabrein

Leave a Comment