qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

رمضان المبارک میں رعایت دینے کا مطالبہ۔

یو پی حکومت کے احکامات کے تحت عبادت گاہوں میں 5 افراد کی موجودگی کی حد مقرر کئے جانے کے بعد مسلم سماجی اور ملّی تنظیموں نے حکومت سے رعایت کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس تعلق سے اب تک کوئی فیصلہ نہ کیے جانے کے بعد میرٹھ میں علماء کرام نے اجتماعی طور پر تراویح اور نماز ادا کرنے کی گنجائش نکال لی ہے ۔ مذہبی رہنماؤں نے ماہ رمضان میں تراویح اور جماعت کے ساتھ نماز کے لیے مساجد کے بجائے کھلے میدان اور بڑے حال استعمال کرنے کی لوگوں کو صلاح دی ہے ۔ مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ 5 سے زیادہ افراد کی پابندی مساجد کے لیے ہے لیکن کھلے میدان یا بڑے شادی خانوں میں 100 افراد تک کی موجودگی کی رعایت ہے جہاں احتیاطی اقدامات کے ساتھ تراویح اور جماعت سے نماز ادا کی جا سکتی ہے۔ میرٹھ میں شہر قاضی شفیق الرحمان قاسمی نے ڈی ایم کو رعایتوں کے تعلق سے میمورنڈم پیش کیا ہے۔

Related posts

مہاراشٹر کرناٹک سرحد ی تنازعہ پھر شدید۔ کرناٹک ڈ پو کی بسوں پر کالک پوتی گئی۔

qaumikhabrein

امریکہ میں ایٹمی جنگ کے خطرات سے عوام کو ہوشیار کیا جارہا ہے۔۔

qaumikhabrein

فیس بک تشدد اور نفرت پھیلانے والے مواد کو فروغ دیتا ہے۔ سابق ملازمہ کا دعویٰ

qaumikhabrein

Leave a Comment