qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

روس پر امریکہ کی پابندیاں۔۔ نیٹو ممالک روس کے ساتھ۔

(فائل فوٹو)

روس کے معاملے پر نیٹو اور امریکہ میں زبردست اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ جو بائڈن انتظامیہ نے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے روس پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 32 انفرادی شخصیات پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔دوسری جانب نیٹو اتحادی ملکوں نے امریکی پابندیوں کے اعلان پر روس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ادھر امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیرکوطلب کرلیا اور روسی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جب کہ روس متعدد دفعہ امریکا کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔۔

ناٹو کا لوگو

Related posts

ملالہ یوسف زئی فیشن میگزین کے سر ورق کی زینت۔

qaumikhabrein

چندن پٹی کی انعم ظفر نے قوم و ریاست کا نام کیا روشن

qaumikhabrein

چینئی سے آج بھی شائع ہوتا ہے ہاتھ سے کتابت شدہ اردو روزنامہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment