qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ہندستانی،چینی اور روسی ویکسین لگوانے والے یوروپی یونین میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

یوروپی یونین صدر دفتر

یورپی یونین نے ہندستانی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی سفری ہدایات کے مطابق ہندستانی، چینی اورروسی ویکسین لگوانے والے یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکتے،صرف یورپی یونین کی تصدیق شدہ ویکسین لگوانے والوں کوسفرکی اجازت ہوگی۔
یورپی یونین کی جانب سے کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلےکی اجازت ملے گی۔

یورپی یونین کی تصدیق شدہ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا،فائزر،جانسن اینڈجانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔

Related posts

دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔۔

qaumikhabrein

عظیم فلسفی کارل مارکس نے نہایت غربت اور کسمپرسی کا وقت دیکھا

qaumikhabrein

ایشیا اور یورپ کی زبانوں کی فیکلٹی کے اساتذہ کو ڈپلومے کی تقسیم

qaumikhabrein

Leave a Comment