qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

143 واں مفت ہیلتھ کیمپ امام حسین کی قربانی سے منسوب

نہٹور کے ”شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر” نےاپنی مفت خدمات کے 143 ہفتے کو کربلا کے 72 جانبازوں کی قربانی کے نام موسوم کیا جنہوں نے ظلم کے خلاف اور انسانی آزادی کے لئے 680 عیسوی میں کربلا میں اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا تھا۔

یوم عاشورہ کو مہدی ولا میں ہر اتوار کی طرح صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اپنی مفت طبّی خدمات کو جاری رکھا اور اپنے شاندار سفر کے 143 ہفتے مکمل کر لیے۔اس موقع پر درجنوں افراد نے اپنی شوگر، بلڈ پریشر، آکسیجن لیول اور صحت سے متعلق اہم علامات کی جانچ کرائی اور کاؤنسلنگ خدمات سے مستفید ہوئے۔

مرکز کے بانی اور مینیجر غزال مہدی نے مریضوں کی کاؤنسلنگ کی  اور انہیں مفت علاج اور دوائیں حاصل کرنے  کے لیے جانچ رپورٹ کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ریفر کیا۔

 مفت طبی خدمات کے اس کیمپ سے کئی پولیس اہلکاروں نے بھی فائدہ اٹھایا۔سینئر ہیلتھ والنٹیر محمد حذیفہ نے جانچ ٹیم کی قیادت کی جس میں انعم پروین، محمد عاصم، ادیبہ عظیم، محمد خضر شاغل عثمانی، عبدالقادر، محمد نعمان وغیرہ شامل تھے۔

Related posts

ڈاکٹر جمشید کمال کے اعزاز میں تہنیتی تقریب اورشعری نشست

qaumikhabrein

ایک دوسرے کی قصیدہ خواں،بی جے پی و بی ایس پی۔تحریر۔سراج نقوی

qaumikhabrein

ساڑھے چار ہزار افغانی روزانہ ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment