qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

کشمیر میں ایران کی مدد کرنے کی زبردست لہر

کشمیر میں اس وقت ایران کی ہر طریقے سے مدد کرنے کی زوردار لہر دیکھی جا رہی ہے۔ کیا مرد  کیا عورت اور کیا جوان کیا بوڑھے اور کیا بچے۔ کیا غریب اور کیا امیر ہر فرد بشر ایران کی ہمدردی کے جزبات  سے مغلوب ہے۔ جس خاتون کے  پاس زیورات ہیں وہ زیورات کا عطیہ کر رہی ہے۔ جس کے  پاس زیور نہیں ہیں وہ اپنے قیمیتی سامات حتیٰ کے گھر کے برتن  تک عطیہ کئے دے رہی ہیں۔ لوگ بڑے پیمانے پر  نقد رقم بھی دے رہے ہیں۔  ایران کی مدد کے معاملے میں بچے بھی پیچھے نہیں ہیں وہ اپنے جیب خرچ کے پیسے اور  گولکوں  میں جمع تک کے پیسے عطیہ کررہے ہیں۔ جو ان کے خلوص اور ہمدردی کا واضح اظہار ہے۔

وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایران کی حمایت اور امداد کے لیے عوامی سطح پر عطیات دینے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں لوگ اپنے مال مویشی بھیایران کی مدد کے لئے پیش کر رہے ہیں، جو ان کی معیشت کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔

اسی طرح نوجوان طبقہ بھی بھرپور انداز میں اس کار خیر میں شریک ہے۔ بعض نوجوان اپنی ذاتی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تک عطیہ کر رہے ہیں۔

یہ تمام اقدامات عوامی یکجہتی، ایثار اور انسان دوستی کی ایک مثال ہیں، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مشکل حالات میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لیے کس قدر سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔ اسی قسم کے مناظر ضلع بارہمولہ، بڈگام اور دیگر اضلاع میں دیکھنے میں آرہے ہیں۔۔ ۔لوگوں کاکہناہے کہ وہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایران کی مدد کررہے ہیں۔کیونکہ ایران کے ساتھ مذہبی روابط ہیں اور وہ اس وقت امریکہ اور اسرائل کی مسلط کردہ جنگ کے سبب مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق کشمیر میں اب تک ایران کی مدد کے لئے چھ کروڑ روپئے جمع ہو چکے ہیں۔

Related posts

ثانیہ کی کامیابی سے حیدر آباد کےمسلمانوں کا سر بلند  ہوگیا

qaumikhabrein

اربعین کے لئے دو کروڑ سے زیادہ زائرین پہونچ چکے ہیں کربلا۔

qaumikhabrein

مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں کے سبب طاعون پھیلنےکا خطرہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment