qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امین انقلاب کانفرنس میں شہدائے ایران کو خراج عقیدت

ایران پر مسلط کردہ جنگ کے خلاف  دنیا بھر میں ماحول بنا ہوا ہے اور لوگ امریکہ اور اسرائل کی مذمت کر رہے ہیں۔ ایران  کے  رہنمائے اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور دیگر علما، حکام اور فوجی عہدے داروں  کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔دہلی میں بھی ایک کانفرنس میں باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے  اور شہادت کو قبول کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

‘امین انقلاب کانفرنس’ کے عنوان سے اس کانفرنس کا اہتمام  آل انڈیا شیعہ علماء کونسل   کے ذریعے کیا گیا تھا۔ ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما اور ذاکرین نے کہا کہ  ایران کے رہنمائے اعلی اور دیگر نے حق کی راہ میں جان قربان کرکے ایک بار پھر کربلا کو زندہ کردیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے دنیا بھر کو تشیع کے سلسلے میں مطالعہ کرنے کو مجبور کیا  ہے۔بڑی تعداد میں لوگ شیعت کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اب شیعہ علما اور ذاکرین کی ذمہ داری ہیکہ اپنی تقاریر کے ذریعے  اس شمع  کی لو کو مزید قوت  عطا کریں جو ایران کے شہیدوں نے اپنے خون سے روشن کی ہے۔

کانفرنس میں مولانا محمد رضا غروی ، مولانا جلال حیدر ، مولانا جعفر علی رضوی ، مولانا جنان اصغر مولائی ،مولانا صفی حیدر،مولانا تہزیب الحسن ،مولانا عمران رضا اور مولانا عابدی بھی خطاب کیا۔ دہلی کی تاریخ کی اس بڑی کامیاب کانفرنس میں ملک کے نامور علماء کرام  ذاکرین عظام شامل ہوئے اور شہید راہ خدا ایت اللہ خامنائی اور دیگر شہدائے ایران کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس تاریخی کانفرنس سے ایران کے سفیر ڈاکٹر فتح علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔

Related posts

کافر حکومت باقی رہ سکتی ہے ظالم حکومت نہیں۔ مولانا اختر عباس جون

qaumikhabrein

بی جے پی لیڈر کی بیٹیوں نے پہنا حجاب

qaumikhabrein

بلقیس کے مجرموں کی رہائی کو مہوا موئترا نے سپریم کورٹ میں چنوتی دیدی

qaumikhabrein

Leave a Comment