qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کےخلاف جنگ سے امریکہ کو کیا ملا۔ ٹھینگا

شام، عراق، اور لبنان سمیت پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہولناک جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔امریکہ اور ایران نے ایک مفاہمتی یاد داشت (MoU)پر دستخط کردئے ہیں۔اس ایم او یو کے نکات سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ امریکہ نے ایران کے آگے گھٹنے ٹیک دئے ہیں۔امریکہ اس جنگ سے اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

اس (MoU) کی نکات نے پوری دنیا کے سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس سنسنی خیز اور بڑّے معاہدے اہم ترین شرائط درج ذیل ہیں:

جنگ کا خاتمہ اور خودمختاری کا احترام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​امریکہ، ایران اور ان کے تمام اتحادیوں کے درمیان تمام محاذوں (بشمول لبنان) پر جاری جنگ فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے عہد کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف نہ تو کوئی فوجی کارروائی کریں گے، نہ ہی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دیں گے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں گے۔

امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​معاہدے پر دستخط ہوتے ہی امریکہ نے فوراً ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کر دی ہے۔ ایرانی جہازوں نے ناکہ بندی کے علاقے سے گزرنا شروع کردیا ہے

نیوی گیشنل معلومات کے مطابق، ایک ایرانی VLCC ٹینکر آزاد پانیوں سے ایران کی بندرگاہوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس نے ناکہ بندی والے علاقے کو عبور کر لیا ہے۔ اسی طرح ایک اور جہاز بھی جو مویشیوں کا چارہ لے جا رہا ہے ناکہ بندی والے علاقے سے گزر کر ملک کی طرف روانہ ہے۔

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ امریکہ اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی معاشی بحالی کے لیے ایک جامع پلان بنائے گا، جس کے تحت ایران کو کم از کم 300 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ ایرانی میڈیا پریس ٹی وی نے بالواسطہ تصدیق کی ہے کہ ایران کو متحدہ عرب امارات سے20 بلین ڈالر میں سے 3 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی ہے۔

خلیج عرب سے امریکی افواج کا انخلا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​حتمی معاہدہ طے پانے کے بعد، امریکہ صرف 30 دنوں کے اندر اندر ایران کے ارد گرد کے تمام علاقوں سے اپنی تمام افواج اور فوجی اثاثے مکمل طور پر ہٹالے گا۔ دوسری طرف ایران بھی 30 دنوں کے اندر خلیج عرب سے بحیرہ عمان تک بارودی سرنگیں صاف کر کے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کومکمل  طور سےبحال کرے گا۔

ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ​امریکی محکمہ خزانہ فوری طور پر ایران کو خام تیل، پیٹرو کیمیکل مصنوعات، بینکنگ، انشورنس اور ٹرانسپورٹیشن کی برآمدات کے لیے خصوصی رعایتیں (Waivers) جاری کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، آئی اے ای اے (IAEA) اور امریکہ کی تمام یکطرفہ، پرائمری اور سیکنڈری معاشی پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​دنیا بھر کے بینکوں میں پھنسے ہوئے ایران کے کھربوں ڈالر کے منجمد اثاثے اور فنڈز بحال کئے جا رہے ہیں۔ یہ تمام رقم ایران کا سینٹرل بینک اپنی مرضی کے مطابق جہاں چاہے استعمال کر سکے گا اور امریکہ تمام ضروری لائسنس جاری کرنے کا پابند ہوگا۔

ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​ایران نے واضح طور پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔ تاہم، حتمی معاہدہ ہونے تک موجودہ صورتحال (Status Quo) برقرار رہے گی؛ یعنی ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو موجودہ سطح پر روک دے گا اور امریکہ اس دوران نہ تو نئی پابندیاں لگائے گا اور نہ ہی خطے میں اپنی فوج میں اضافہ کرے گا۔

دونوں ممالک اگلے 60 دنوں کے اندر حتمی معاہدے پر دستخط کریں گے، جس کی نگرانی کے لیے ایک خاص مانیٹرنگ سسٹم بنایا جائے گا اور اس پورے امن معاہدے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے قانونی اور لازمی حیثیت دی جائے گی۔

ایم او یو کے نکات چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ ایران کی شرطوں کو امریکہ نے تسلیم کیا ہے۔ایک طرف ایران نےجنگ میں اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای سمیت درجنوں   مذہبی سیاسی اور فوجی رہنماوں کو کھویا ہے۔ اور اس نقصان کی تلافی ناممکن ہے لیکن دوری طرف امریکہ  اپنے مقرر کردہ کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہےدوسری طرف وہ اپنے اتحادیوں سے بھی محروم ہوا اور عالمی سطح پر اسکا دبدبہ بھی ختم ہو گیا۔۔جہاں تک ایٹمی پروگرام کی بات ہے تو ایران ہمیشہ کہتا رہا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کااسکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اختصار کے ساتھ اگر کہا جائے کہ اس جنگ سے امریکہ کو کیا ملا تو جواب  ملےگا بابا جی کا ٹھلو۔۔

Related posts

رشی سونک سرکار کے فیصلے سے ہندستانی طلباکو لگے گا جھٹکا۔

qaumikhabrein

کل ہند صارفین پنچایت اودھ علاقہ کی میٹنگ

qaumikhabrein

معروف شاعر اور سائنسداں گوہر رضا کی ماں کا انتقال۔

qaumikhabrein

Leave a Comment