qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات میں جلد قائم ہوگا اسرائیلی سفارتخانہ۔

اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائر لاپڈ اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان رشتے بحال ہونے کے بعد اسرائیل کے کسی اعلیٰٗ عہدےدار کا عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق یائر لاپڈ 29 جون سے 30 جون تک متحدہ عرب امارات میں رہیں گے۔

۔ اس دوران وہ ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارتخانہ کا اور دوبئی میں اسرائیلی قونصل خانہ کا افتتاح کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدہ ابراہیمی کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین،مراقش اور سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہیں۔ فلسطینیوں نے ان رشتوں کی مذمت کی ہے اور اسے فلسطینی کاز سے غداری قرار دیا ہے.

تصور بشکریہ اے پی۔عرب اسرائیل رشتوں کی فلسطینی مخالفت کر رہے ہیں


Related posts

حیدر آباد۔جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ

qaumikhabrein

امروہا والوں نے کربلا میں منایا امام سجاد کی شہادت کا غم۔ نکالا روایتی انداز میں جلوس

qaumikhabrein

ڈاکٹر وسیم رضا کی کتاب ‘اشارۃ الحق’ منظر عام پر

qaumikhabrein

Leave a Comment