qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائیل حزب اللہ اور حماس کے خودکش ڈرون سے خوفزدہ۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت، اگلی جنگ میں حزب اللہ اور حماس کے خودکش ڈرون طیاروں سے بیحد خوفزدہ ہے۔صیہونی میڈیا کا کہنا کہ کہ حکومت اس سے بات سے بہت زیادہ خوفزدہ ہے کہ حماس اور حزب اللہ اگلی جنگوں میں، خودکش ڈرون طیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل-12 نے حزب اللہ لبنان اور تحریک حماس کے ساتھ اگلی جنگ میں اسرائیلی حکومت پر خوف طاری ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے یہ نتیجہ برآمد کیا ہے کہ شمالی سرحدوں یا غزہ کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر ہونے والی ممکنہ جنگوں میں تحریک حماس اور تحریک حزب اللہ اسرائیل کے خلاف خودکش طیاروں کا وسیع استعمال کریں گی۔صیہونی حکومت کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارے دھماکہ خیز مواد کے حامل ہیں اور ان میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی پوری طاقت پائی جاتی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تحریک حماس اور تحریک حزب اللہ کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کے ڈرون طیاروں تک رسائی حاصل کر لیں اور اس کی ٹکنالوجی وہ ایران سے حاصل کرنے اور اس کو مقامی سطح پربنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

انتخابی نتائج کا پیغام ۔۔۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

دو ہزار سے زیادہ فلسطینی بچے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

qaumikhabrein

افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment