qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

دہلی میں حسن امام کے شعری مجموعے کی رسم اجرا

حسن امام امروہوی کی غزلیات کے مجموعے تخیلات کی رسم اجرا دہلی میں انجام پائی۔ اس تقریب میں پروفیسر وسیم بریلوی، ڈی آئی جی جمال خاں، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر شاہد مہدی،ہندی شاعر پدم شری اشوک چکردھر، کامنا پرساد، پروفیسر اختر الواسع،دہلی کے پولیس کمشنر اکھیلیش مشرا،ڈی سی پی شیکھر اور راجہ کرن سنگھ موجود تھے۔ حسن امام نے اپنا منتخب کلام بھی اپنے خصوص انداز میں پیش کیا۔

حسن امام کے مجموعے تخیلات کا سر ورق عالمی شہرت یافتہ مصور خطاب اور شاعر صادقین احمد نے امروہا قیام کے دوران اس وقت تیار کردیا تھا جب حسن امام کے تخیل میں تخیلات کا خاکہ بھی نہیں تھا۔ صادقین احمد رشتے میں حسن امام کے ماموں تھے۔ تخیلات سخی حسن میموریل ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوشل ویلفئر سمتی نے شائع کی ہے۔

Related posts

علی پور میں ” آ سان شادی” کے عنوان پر سیمینار۔۔۔

qaumikhabrein

اسرائیل۔۔منصور عباس کی پارٹی بن سکتی ہے کنگ میکر

qaumikhabrein

کابل میں امریکی فوج نے سی آئی اے کے ایگل بیس کو تباہ کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment