qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امریکی فوج کےفغانستان سے مکمل انخلا سے قبل حکومت کی تشکیل نہیں ۔ طالبان

موصولہ خبروں کے مطابق،طالبان سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی فوج افغانستان سے مکمل طور پر چلی نہیں جاتی طالبان افغانستان میں جدید حکومت کو تشکیل نہیں دیں گے۔” فرانس پریس” کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی خبر رساں ایجنسی نے خبر شائع کی ہے کہ طالبان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر افغانستان میں ایک بھی امریکی موجود ہوا تو وہ ہرگز حکومت تشکیل نہیں دیں گے۔

اس سے قبل طالبان ذرائع نے ریوٹرز سے گفتگو میں کہا تھا کہ طالبان نے مغربی فوجیوں کو 31 اگست تک مہلت دے رکھی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ تک اس ملک سے نکل جائیں اور ان کے بقول یہ مہلت ہرگز نہیں بڑھائی جائے گی۔ ادھر امریکی ذرائع کا کہنا ہیکہ مقررہ تاریخ تک افغانستان سے امریکی انخلا مکمل ہو جائے گا۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

آب زمزم اور ایرانی عرق گلاب سے غسل کعبہ مکمل۔

qaumikhabrein

کینیڈا ۔ مسلح افراد کا مسلمان شخص پر حملہ۔ داڑھی کاٹ ڈالی۔

qaumikhabrein

جموں کشمیر۔۔اولمپک کےلئے واٹر اسپورٹس اکیڈیمی قائم کی جائےگی۔کرن رجیجو۔

qaumikhabrein

Leave a Comment