qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اڈانی گروپ کی تین کمپنیوں کو شیئر بازار میں بڑا جھٹکا۔ شیئرز 18 فیصد تک گرے۔

مودی حکومت کے چہیتے بزنس مین گوتم اڈانی کو آج اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب انکے گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس 5سے 18 فیصدی تک گر گئے۔ شیئر گرنے کی وجہ یہ رہی کہ نیشنل سیکورٹیز ڈیپا زیٹری لمیٹیڈ NSDL نے ان تین غیر ملکی مالی کمپنیوں کے اکاؤنٹس منجمد کردئے تھے جنکا زیادہ پیسہ اڈانی گروپ کی ان کمپنیوں میں لگا ہوا ہے۔ اڈانی انٹر پرائزیز، اڈٓانی پورٹس اور اسپیشل ایکونامک زون کو آج بہت بڑا گھاٹا اٹھانا پڑا۔NSDL نے البولا انویسٹ منٹ فنڈ، کریسٹا فنڈ اور اے پی ایم ایس انویسٹمنٹ فنڈ کے اکاؤنٹ منجمد کردئے۔NSDL کی ویب سائٹ پر ان مالی کمپنیوں کے کھاتے منجمد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

ایکونامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کھاتے منجمد ہونے کی وجہ ملکیت سے متعلق نا کافی معلومات ظاہر کرنا ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان غیر ملکی مالی کمپنیوں کا اڈانی گروپ کی ان کمپنیوں میں 6 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا سرایہ لگا ہوا ہے۔اڈانی گروپ کے ترجمان نے اس بارے میں کوئی رد عل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ۔

Related posts

عظیم مرثیہ نگار میر انیس فقیر صفت اور نازک مزاج شخص تھے… جمال عباس فہمی

qaumikhabrein

مجاہد آزادی مبارک مزدور کی بہن کا انتقال۔جامعہ قبرستان میں ہوئی تدفین

qaumikhabrein

خانہ کعبہ میں یا عل کا پرچم لہرانے پر شیعہ عالم دین کو گرفتار کرلیا گیا

qaumikhabrein

Leave a Comment