qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حیدر آباد۔۔اسلامی طلبا تنظیم کا دعوت پروگرام

جماعت اسلامی ہند کی طلبا شاخ اسلامی طلبا تنظیم ایس آئی او کی جانب سے دعوت کے عنوان سے حیدر آباد میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں مسلمانوں کے تمام مسالک کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کامقصد موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے اندر باہمی اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینا تھا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ عالم دین اور صدر کل ہند شیعہ مجلس علما و ذاکرین ڈاکٹر نثار حسین حیدر آقا نے مسلمانوں سے اپیل کی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے والی طاقتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ مولانا حیدر آقا نے وسیم رضوی کے قضیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں میں نفرت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے جسے مسلمانوں کے باہمی اتحاد کو مضبوط کرکے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ پروگرام میں حامد کمال، جعفر پاشا اور دیگر ممتاز شخصیتوں نے بھی خطاب کیا۔(رپورٹ۔مولانا شاداب احمد۔ حیدر آباد)

Related posts

مسجد اقصیٰ پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولس میں جھڑپیں۔

qaumikhabrein

کینیڈا۔ دہشت گردی کے شکار مسلم خاندان کو سپرد لحد کردیا گیا۔لاشوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

qaumikhabrein

دارالعلوم عتیقیہ نقشبندیہ میں انعامی مقابلہ

qaumikhabrein

Leave a Comment