qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

روس اور چیک جمہوریہ کے درمیان کشیدگی۔دونوں نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالا۔

7 سال پرانے دھماکے کے ایک معاملے میں روس اور یوروپی ملک چک جمہوریہ کے درمیان سفارتی رشتے نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ چیک جمہوریہ نے اس دھماکے کے لئے روسی انٹیلی جنس کو ذمہ دار قرادیتے ہوئے روس کے اٹھارہ سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا۔ چیک کی اس کاروائی کے انتقام کے طور سے روس نے بھی چیک جمہوریہ کے بیس سفارتکاروں کو چوبیس گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کو کہہ دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق چیک ری پبلک میں 2014 کے دھماکے کے روسی انٹیلی جنس پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ 1989میں مشرقی یوروپ پر سے دس سالہ سوویت تسلط کے خاتمےکے بعد دونوں ملکوں کے درمیان یہ سب سے بڑی کشیدگی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کا الزام لگا کر امریکا نے 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر روس نے بھی جوابی اقدام کے طور پر 10 امریکی سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان کیا۔

Related posts

ایشیا اور یورپ کی زبانوں کی فیکلٹی کے اساتذہ کو ڈپلومے کی تقسیم

qaumikhabrein

غزہ کے اسپتالوں میں صہیونی بربریت۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

حرم امام رضا میں غیر ایرانی زائرین کے لئے اعمال شب قدر کا اہتمام

qaumikhabrein

Leave a Comment