qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کینیڈا ۔ کمسن بچوں کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت۔

کینیڈا میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں خیال کیا جا رہا ہے کہ زیادہ تر کمسن بچے دفن ہیں۔پچھلے ایک ماہ کے دوران کینیڈا کے مقامی باشندوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی دوسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔ اخبار نیشنل پوسٹ کے مطابق صوبہ ساسکاچوان میں سیکڑوں نامعلوم قبریں دریافت ہوئی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ کینیڈا کے اصلی اور مقامی باشندوں کے بچوں کی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبے کے ایک حقیقی باشندے نے بتایا ہے کہ ان قبروں میں، مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔ تازہ قبریں بھی اسی بورڈنگ اسکول کے قریب دریافت ہوئی ہیں جس کے احاطے سے گزشتہ ماہ ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی۔مقامی باشندوں کا خیال ہے کہ تازہ دریافت شدہ قبروں میں دفن بچوں کی تعداد کیتھولک اسکول کے احاطے سے ملنے والی لاشوں سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ انتیس مئی کو کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا کے ایک متروکہ بورڈنگ اسکول کے احاطے سے دوسو پندرہ بچوں کی قبریں دریافت ہوئی تھیں جن میں زیادہ تر کی عمریں تین سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ اٹھارہ سو تراسی سے لیکر انیس سو چھیانوے تک تقریبا ڈیڑھ لاکھ مقامی بچوں کو ان کے اہل خانہ سے جبری طور پر جدا کرکے، چرچ کے زیرانتظام چلنے والے بورڈنگ اسکولوں میں رکھا جاتا تھا۔ اس اقدام کا مقصد کینیڈا کے اصلی باشندوں کی تہذیب و ثقافت اور زبان کو ان سے چھین کر اپنی تہذیب و زبان کو اُن پر مسلط کرنا تھا۔بشکریہ گلوبل نیوز92)

Related posts

ڈاکٹر جمشید کمال کے اعزاز میں تہنیتی تقریب اورشعری نشست

qaumikhabrein

لاہور میں چہلم کے جلوس پر حملے کی تیاری کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار۔

qaumikhabrein

اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment