qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ہم داعش کی حمایت نہیں کرتے۔ایران سے قریبی رشتے اہم۔۔ طالبان۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ نئی حکومت کے تشکیل کی کوشش جاری ہے اور اس کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت وسیع البنیاد ہوگی اور اس میں تمام قومی اکائیوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ایرانی میڈیا سے باتیں کرتتےہوئے
ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افغانستان کی نئی حکومت تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کی خواہاں ہے اور خاص طور سے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد ۔ترجمان طالبان

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایران جیسے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ جن کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحدیں ہیں، قابل اعتماد تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے، افغانستان میں منشیات کی پیداوار اور داعش کی سرگرمیوں سے متعلق ایران کی تشویش کے بارے میں کہا کہ نئی افغان حکومت کی تشکیل کے بعد ایران کی تشویش دور ہوجائے گی کیونکہ طالبان منشیات کی پیداوار اور تجارت کے حق میں نہیں اور داعش کی بھی حمایت نہیں کرتے۔(بشکریہ۔سحر ٹی وی )

Related posts

حرم امام حسین کے قبرستان میں تدفین کی سعادت

qaumikhabrein

اسرائل نے غزہ پر مکمل قبضے کا ناپاک منصوبہ بنا لیا ہے۔

qaumikhabrein

شہید اول محمد جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کو نہایت بے دردی سے شہید کیا گیا تھا

qaumikhabrein

Leave a Comment