qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

یو پی پنچایت چناؤ میں ڈیوٹی نبھانے والے 1,621 ٹیچرز کورونا سے ہلاک۔

اتر پردیش کے پرائمری ٹیچرز کی یونین نے دعویٰ کیا ہیکہ حالیہ پنچایت چناؤ میں ڈیوٹی کرنے والے1,621 ٹیچرز کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔ یونین نے الزام لگایا ہیکہ کاؤنٹنگ سے ایک روز قبل ریاستی چیف سیکریٹری کی یقین دہانی کے باوجود کہ بیمار ٹیچرس اور اسٹاف کو ڈیوٹی پر نہیں لگایا جائےگا۔ بیماری کے سبب الیکشن ڈیوٹی پر نہیں آنے والے ٹیچرز کو معطل کیا گیا اور انکی تنخواہیں کاٹی گئی ہیں۔

انگریزی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش پراتھمک شکشک سنگھ صدر دنیش چندر شرما کا کہنا ہیکہ چناؤ ڈیوٹی پر کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے پرائمری ٹیچرز اور اسٹاف کی تعداد 1,621 ہو چکی ہے۔ یونین نے ہلاک ہونے والوں کی فہرست جاری کی ہے۔ دنیش شرما کے مطابق دل کی بیماری میں مبتلا کئی ٹیچرز ٹینشن اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے بھی ہلاک ہوئے۔ دنیش شرما کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے کاؤنٹنگ سینٹروں پر کورونا سیفٹی پروٹوکول کی پاسداری نہیں کی گئی۔ یونین نے الزام لگایا کہ اتنے بڑے جانی نقصان کے باوجود ضلعوں میں متعلقہ حکام پرائمری ٹیچرس کو ہراساں کررہے ہیں۔ بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچرز اور اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہے لیکن اناؤ، رائے بریلی، لکھنؤ،بستی، باندہ اور ہردوئی ضلعوں میں ٹیچرز کی زندگی کو خطرے می ڈالتے ہوئے انکی کورونا کنٹرول رومس میں ڈیوٹی لگا دی گئی ہے.

تصویر بشکریہ۔ دی ہندو

ٹیچرز یونین نے چناؤ ڈیوٹی کے دوران کورونا سے مرنے والے ٹیچرز اور اسٹاف کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہیکہ بیماری کے سبب چناؤ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ٹیچرز اور اسٹاف کے خلاف کی جانے والی کاروائی روکی جائے اور ہلاک شدگانن سمیت تمام ٹیچرز کو کورونا سپاہی قرار دیا جائے۔

Related posts

    اسرائیلی توسیع پسندی کا بڑھتا ہوا  دائرہ۔  سراج نقوی

qaumikhabrein

ایران نے 32 ملکوں کے لئے ویزے کی شرط ختم کردی

qaumikhabrein

افغان طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنےکی جانب روس کا بڑا قدم

qaumikhabrein

Leave a Comment