
شہر عزائے حسین امروہا میں امریکہ اور اسرائل کے ظالمانہ حملوں میں شہید ہوئے ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کو زبردست طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہید رہبر کے ایصال ثواب کے لئے امرہا کے عزا خانہ عزیزالنسا میں ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس سے آیت اللہ سید عقیل الغروی نے خطاب کیا۔ اس مجلس میں شہید رہبر انقلاب کے ہندستان میں نمائندے آیت اللہ ڈاکٹر عبد المجید حکیم الھی نے بھی شرکت کی۔
مجلس عزا سے قبل شہر عزائے حسین کی ماتمی انجمنوں، ثقافتی و سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الھی کو رہبر کی شہادت کے سلسلے میں چالیس سے زیادہ تعزیتی پیغامات اور مراسلات پیش کئے۔اس موقع پر امروہا کے مومنین کی جانب سے اکتیس لاکھ روپئے بھی جنگ زدہ ایران کی مدد کے لئے عطیہ کئے گئے۔




جن انجمنوں ،تعلیمی اداروں اور سماجی و ثقافتی تنظٰموں کی جانب سے تعزیت نامے پیش کئے گئے ان میں مسلم کمیٹی، مجلس اتحاد، کاروان خلوص،آئی ایم انٹر کالج، آل احمد گرلز انٹر کالج، سید المدارس، انجمن رضاکاران حسینی ، انجمن تحفظ عزاداری اور شہر کی تمام ماتمی انجمنیں شامل ہیں۔

آیت اللہ ڈاکٹر حکیم الھی نے وہاں موجود مجمع سے طاب کرتے ہوئے امروہا کی علمی ، ثقافتی، تہزیبی اور تعلیمی وراثت اور اہمیت کا خاص طور سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ شہید خامنہ ای سے جس والہانہ عشق کا مظاہرہ انہیں امروہا میں دیکھنے کو ملا ہے وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی شہادت نے انریکہ اور اسرائل کے مذموم عزائم سے دنیا کو روشناس کرادیا ہے۔انکی شہادت نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں جزبہ شہادت کو اور مستحکم کیا ہے۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید عقیل الغروی نے کہا کہ رہبر معظم نے اپنی شہادت سے اپنے اس مقصد کو حاصل کرلیا جسکا خواب وہ زندگی بھر دیکھتے رہیے اور وہ خواب تھا اتحاد بین المسلمین کا۔ آج دنیا میں منافقین کو چھوڑ کر تمام مسالک کے مسلمان متحد نظر آتے ہیں۔
رہبر معظم کے ایصل ثواب کی اس مجلس میں سوز خوانی سید سبط سجاد اور انکے ہم نواؤں نے کی ۔مجلس میں شہر کے تمام علما وذاکرین کے ساتھ شعرا، صحافی اور شہر کی تمام مقتدر شخصیات موجود تھیں۔

