qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام حسین ؑکے عزادار کے حصے میں معصوم گھنٹوں کا ذخیرہ ہے۔ مولانا قمر سلطان

امام حسین کے غم میں برپا ہونے والی مجلس کے لا تعداد فائدوں میں ایک فائدہ یہ ہیکہ یہان انسان گناہوں سے دور رہتا ہے۔امروہا کے محلہ جعفری کے عزاخانہ میں شروع ہوئے عشرے کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قمر سلطان نے کہا کہ امام حسین کی مجلس میں شریک ہوکر ایک شخص گناہوں سے تو محفوظ ہوتا ہی ہے اجر رسالت بھی ادا کرتا ہے.

۔مولانا قمر سلطان نے کہا کہ دنیا کے ہر حصے میں ایک ہی وقت میں بے شمار مجلسوں کا اہتمام ہوتا ہے اور ان میں لا تعداد افراد شریک ہوتے ہیں اور جتنی دیر مجلس جاری رہتی ہے اتنی دیر ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہ سے مجلس میں بیٹھے افراد محفوظ رہتے ہیں۔اس طرح امام حسین کے ایک عزادار کے حصے میں ہزاروں معصوم گھنٹے ذخیرہ ہو جاتے ہیں۔

مولانا قمر سلطان نے کہا کہ دنیا میں مجلس حسین جیسا تبلیغ کا دوسرا کوئی موثر ذریعہ نہیں ہے جو ایک ڈیڑھ گھنٹے کے لئے گناہ سے انسان کو تحفظ عطا کرسکے۔مجلس عزا میں حسن امام اور انکے ہمنواؤں نےسوز خوانی کی۔مجلس میں بڑی تعداد میں امام حسین کے چاہنے والے موجود تھے۔مجالس کا یہ سلسلہ دس صفر تک جاری رہےگا۔

Related posts

امروہا میں امام رضا کے نام پرMulti Speciality اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

qaumikhabrein

عالم تشیع کو ایک اور صدمہ۔لبنان میں شیخ عبدالعامر قبلان کا انتقال

qaumikhabrein

ایران کی ثقافتی امانت لوٹائے امریکہ۔ایران کا مطالبہ

qaumikhabrein

Leave a Comment